Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کابڑا مطالبہ سامنے آگیا

صدر پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان رانا دلشاد علی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم ڈی پی آئی سکنڈری کی طرف سے ایک ڈیفینیشنی لسٹ بھیجی گئی ہے جو کہ کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کی سکیل16سے سکیل17 میں پرموشن ہونی ہے اس میں اکثر لوگ ریٹائر ہو چکے ہیں اور اکثر نے فور گو کر دیا ہے مگر ڈی پی آئی پنجاب کی طرف سے لسٹ کو دوبارہ مرتب نہیں کیا گیا یا اسی لسٹ کو بار بار بھیجا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے ایس ایس ٹی کی پروموشن تاخیر کا شکار ہوتی ہے۔

لہذا ڈی پی آئی پنجاب اب تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کو لیٹر جاری کریں کہ جو ٹیچر ریٹائر ہو چکے ہیں یا پھر وہ انتقال کر چکے ہیں ہیں ان کو نکال کے کے دوبارہ لسٹ مرتب کرکے فوری ایک ہفتے
کے اندر بھیجیں۔

بار بار ان لوگوں کے کوائف طلب کرنا جو ریٹائرڈ ہو گئے ہیں یا ریٹائر ہونے کے قریب ہیں اور فور گو کرچکے ہیں ان کو لسٹ میں شامل کر کے پرموشن میں تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں ، جو سرا سر نا انصافی ہے۔

ان لوگوں کے نام نکالے جائیں اور ڈی پی آئ آفس کا عملہ صرف لیٹر بازی کرتا ہے، اصل کام نہیں کرتا ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ٹیچرز کے نام نکال کر استاتذہ کی پرموشن کی جائے تکہ پی ایس ٹیچرز اور ای ایس ٹیچرز کی پروموشن بھی ہوسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button