Breaking NewsEducationتازہ ترین
پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کو کرکٹ ٹیمیں بنانے کی ہدایت

کرکٹ کے فروغ کےلئے ہائرایجوکیشن کمیشن تمام یونیورسٹیوں کو اپنی کرکٹ ٹیمیں بنانے کی ہدایت کردی ۔
تفصیل کےمطابق ایچ ای سی نے رواں برس کرکٹ کے فروغ کےلئے تمام یونیورسٹیوں کو اپنی کرکٹ ٹیمں بنانے کی ہدایت کردی، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ کرکٹ کے فروغ کےلئے تمام یونیورسٹیاں اپنی ٹیمں بنائیں۔
رواںں برس نئی یونیورسٹیوں کےلئے الگ سے پول بنایاگیا ہے تاکے ان کے کھلاڑی برابری کی سطح پر اپنے جوہر دکھاسکیں ۔
پنجاب میں زکریا یونیورسٹی ، پنجاب یونیورسٹی اور بہاولپور یونیورسٹی کو ایک پول میں رکھاگیا ہے تاکے سینئر کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہوسکیں جبکہ خواتین یونیورسٹیاں اپنی ٹیم الگ سے بنائیں گے جن کےلئے الگ سے پول بنایاگیا ہے۔
ٹیم کی تیاری کےلئے اوپن ٹرائل لیے جائیں، اور مستند کوچ سے تربیت بھی کرائی جائے۔



















