Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی نینس کا کارنامہ، واٹرسپلائی لائن پھاڑ دی،کیمپس کربلا بن گیا۔ خصوصی ویڈیو صرف "ڈی رپورٹرز” پر

زکریا یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام کے کئے گئے فیصلے کیمپس میں رہائش پذیر عملے کےلئے عذاب بن گئے، فیکلٹی سائڈ کے ٹیچر کوپی ڈی بنانے دینے کا ناکام تجربہ اس وقت تمام اساتذہ ، ملازمین اور افسروں کےلئے المیہ بن گیا ہے۔
فیلڈ کے ناتجربہ افسروں کی غلط پالیسوں کی وجہ سےآئے روز کبھی بجلی بند اور کبھی پانی غائب رہتا ہے۔
ایسا ہی واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا ، جب سول ورک کےدوران ہاجرہ ہال کے عقب سے گزرنے والی واٹرسپلائی پھاڑ دی گئی جس کی وجہ سے پورا علاقہ پانی سے بھر گیا، عملےکو کئی گھنٹے تک اس کاپتا نہیں چلا، ٹیوب ویل چلتے رہے اور گراونڈ بھرتے رہے ۔
جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو وائرل ہوگئی ۔

ویڈیو دیکھیں۔

Play

5 گھنٹے کے بعد منٹی نینس والوں کو اس واقعہ کا پتا چلا اور شام کو اس کوبند کرنے کی کارروائی شروع کی گئی ۔
اس دوران پوری یونیورسٹی میں پانی ناپید ہوگیا، لوگوں کوشدید مشکلات کاسامناکرنا پڑا۔
رہائشی کالونیوں کے اساتذہ،افسروں کاکہنا ہے کہ وائس چانسلر منٹی نینس کی تشکیل نو کریں، اور ٹیچرز کی جگہ انجینئرز کو ذمے داری سونپی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button