Breaking NewsNationalتازہ ترین
کوئٹہ میں آپریشن : 6 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رات گئے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے آپریشن کیا گیا ، اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے،جس کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی۔



















