سعدیہ اقبال پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئیں
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے سکالر سعدیہ اقبال نے اپنے مقالے کاکامیاب ڈیفنس کیااورپی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئیں، ان کے مقالے کا عنوان’’کیمسٹری میں تجزیاتی اطلاق کے لیے غیر نامیاتی نینو پارٹیکلز‘‘ تھا ۔
ان کے نگران ڈاکٹر سارہ مصدق اور ڈاکٹر ظہور حسین اور ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر اعجاز احمد بھٹی تھے۔
پی ایچ ڈی سکالر نے پبلک ڈیفنس میں سوالوں کے جواب دیئے اور کیمسٹری کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک میں اپنائی گئی تحقیقی و تخلیقی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی تھیں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہ ویمن یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کی ترویج کا سلسلہ نئے سال میں بھی جاری رہے گا آج خوشی کامقام ہے کہ پہلے ہی ماہ میں ہماری ایک اور سکالر نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی، ہم نے کوالٹی ایجوکیشن کےلئے کاوشیں کررہے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
ہمیں اپنی طالبات کو تمام ترسہولیات فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے کیمپس میں ریسرچ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جو کسی بھی یونیورسٹی کی پہنچان ہوتی ہے عالمی رینکنگ میں ویمن یونیورسٹی کی پاکستان میں پہلی پوزیشن ہماری کو ششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اس قدیم ادارے کی روایت کو برقرار رکھنے اورتعلیم کی ترویج کےلئے اقدامات کرتے ہیں گے ۔
ڈاکٹر عظمی قریشی نے ڈاکٹر سعدیہ اقبال کو مبارکباد دی ۔
اس موقع پر میزبان کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی ، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ ڈاکٹر سارہ مصدق ، ڈاکٹر مریم ذین فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
آخر میں تمام شرکاء نے ڈاکٹر سعدیہ اقبال کو کامیاب پبلک ڈیفنس پر مبارکباد دی۔



















