Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ترقیاتی سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کےلئے تیار رہیں،کمشنر ملتان کا اعلان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ پولیس ڈویژنل انتظامیہ کا کورونا کے خلاف جنگ کے ساتھ عوامی فلاحی منصوبوں کا سفر بھی جاری بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا الٹی میٹم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال کی وجہ سے ترقیاتی رفتار سست نہیں ہونے دیں گے۔ مالی سال کے اختتام تک تمام اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمشنر جاوید اختر محمود کی صدارت میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے بھی شرکت کی۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پرعزم اقوام جنگی حالات میں بھی ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے مثالی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا وباء کے خلاف جنگ لڑی اور حکومت کی جانب سے بھی بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔اس ہنگامی حالات میں بھی قومی تعمیر نو کے محکمے فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں جس کو سراہا جانا ضروری ہے۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے جس کی وجہ سے تمام انتظامیہ مکمل سرگرم عمل اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

کمشنر نے الٹی میٹم دیا کہ مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں کیونکہ عوام کے ٹیکس کی ایک ایک پائی انکی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کرنا ہمارا مشن ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1847 ملین سے زائد مختص کئے گئے جس میں سی ڈی پی میں ڈویژن کی 138 سکیمیں اور ملتان کی 69 سکیمیں مکمل کی جائیں گی ، جبکہ کفایت شعاری مہم کے تحت ڈویژن کے منصوبوں میں 210 ملین جبکہ ملتان کی سکیموں میں 123 ملین کی بچت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام میں این اے کی 99 اور پی پی کی 230 سکیمیں شامل کی گئیں جبکہ ایس اے پی(SAP) پروگرام کیلئے 737 ملین مختص کرکے 468 سکیمیں مکمل کی گئیں۔وقاص خاکوانی کا کہنا تھا کہ ایس اے پی فیز ٹو میں سوئی گیس کے 9 میگا پراجیکٹ بھی شامل کئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button