Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی سالانہ کارکردگی:5لاکھ افراد کا چالان،ساڑھے16کروڑ کی آمدن،57سوگاڑیاں ضبط

سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے گزشتہ سال کے دوران 5لاکھ40ہزار798 افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 16کروڑ50لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی جبکہ5780 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس ملتان محمد عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) جاوید اکبر ریاض کی خصوصی ہدایات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی پی حکام نے گزشتہ سال کے دوران 5لاکھ40ہزار798سے زیادہ چالان جاری کیے اور 16کروڑ50لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا، جبکہ 5780بگاڑیوں کو خلاف ورزی پر تھانوں میں بند کردیا، نیز42 افرادکے ڈرائیونگ لائسنس اور 21 کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے گئے۔

سٹی ٹریفک پولیس نے ویگرنسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 90 بھکاریوں کو گرفتار کیا۔

محمدعدنان نے بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او )جلیل عمران غلزئی کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے ، جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کے تحت 6135 چالان کیے گئے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ون ویلنگ سکواڈ کی کوئیک رسپانس فورس بھی تشکیل دی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button