Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے عمر ہاسٹل میں بنیادی سہولیات غائب؛ طلباء کی زندگی اجیرن ہوگئی، "ڈی رپورٹرز” کی خصوصی رپورٹ

زکریا یونیورسٹی کے عمر ہاسٹل شعبہ منٹی نینس بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

Play

طلباء کا کہنا ہے کہ پینے کا پانی اور واش روم میں پانی نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہمارے پیپر سٹارٹ ہیں ، انٹرنیٹ بند ہے ، اور کبھی لائٹ چلی جاتی ہے ، طلبہ سپرنٹنڈنٹ اور وارڈن کو بار بار کہنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، طلبہ ہوسٹل کی فیس بھی بڑھاتے ہیں لیکن کوئی سہولت میسر نہیں ہے ۔ہم کس سےاپیل کریں وائس چانسلر نے اپنے چہیتوں کونواز رکھا ہے ، وہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ۔

اس بارے میں ہاسٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی شعبہ منٹی نینس کی ذمے داری ہے کئی بار پی ڈی کو مراسلے بھیج چکے ہیں ۔
طلبا کے احتجاج کا بھی بتایا ہے ہمارا جو کام ہے کردیا ہے باقی کام منٹی نینس کا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی نینس کا کارنامہ، واٹرسپلائی لائن پھاڑ دی،کیمپس کربلا بن گیا۔ خصوصی ویڈیو صرف "ڈی رپورٹرز” پر

طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، غفلت کا مظاہر ہ کرنے والے منٹی نینس کے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button