Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیز،ایک اور سنٹرقائم کردیاگیا

ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کردی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایچ ڈی سی میں شہریوں کے رش کے پیش نظر گورنمنٹ ورکرز ویلفیئر ہائی سکول لودھی کالونی میں نیا ویکسی نیشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔
ویکسی نیشن سنٹر منگل کی شام سے فعال بھی کردیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر سکول ایک کشادہ اور وسیع بلڈنگ ہے۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ورکرز ویلفیئر سکول میں نیا ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔نیا ویکسی نیشن سنٹر ڈی ایچ ڈی سی کے قریب واقع ہے۔ویکسی نیشن کے لئے ڈی ایچ ڈی سی سنٹر کا میسج وصول کرنے والے شہری اب ورکرز ویلفیئر سکول سے کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ویکسی نیشن سنٹر صبح 10 بجے سے سہہ پہر3 بجے تک اور شام 9 بجے سے رات12 بجے تک کھلا رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button