آر پی او کا اردل روم پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت، ناقص تفتیش کرنے پر سزائیں

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، اور موقع پر ہی احکامات کئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران قانون کی عمل داری کو یقینی بنائیں ، اور لوگوں کو میرٹ پر انصاف مہیا کریں تاکہ کسی کے ساتھزیادتی نہ ہو۔
انہوں نے سرکل آفیسر کینٹ محمد سلیم اختر اور ایس ایچ او کینٹ اختر اسلام کو مقدمہ نمبر 470 / 21 جرم 302 ت پ تھانہ کینٹ دس یوم میں ملزمان گرفتار کرنے اور مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔
انسپکٹر طاہر عزیز ملتان اور انسپکٹر عبدالباری وہاڑی کے شو کاز نوٹس کا جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا۔
اسی طرح انسپکٹر عبدالباری کی سزا سروس ضبطگی ایک سال کو سزا سنشور میں تبدیل کردیا، انسپکٹر محمد عارف وہاڑی حال سپیشل برانچ کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی 2 سال کو جرمانہ 1000 میں تبدیل کر دیا۔
سب انسپکٹر مبشر علی لودھراں کو شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے اور تین مرتبہ اردل روم میں پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی عمل میں لا تے ہوئے 6 ماہ سروس ضبطگی کی سزا دی۔
سب انسپکٹر عرفان احمد ملتان،عمران گل نیازی ملتان، مجاہد حسین لودھراں ، محمد وقار اور امجد علی ملتان کے شو کاز نوٹس کا جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضل ملتان کو مقدمہ کی درست تفتیش نہ کرنے پر 6 ماہ سروس ضبطگی کی سزا دی۔
سب انسپکٹر خالد عباس لودھراں کی اپیل برخلا ف سزا جرمانہ9 ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کر دی گئی، سب انسپکٹر خالد عباس کی دو اپیلیں برخلاف جرمانہ 2 ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کر دی گئی۔
انسپکٹر شیراز انور وہاڑی کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی ایک سال میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کر دی گئی، ٹی اے ایس آئی عبدالرحمان خانیوال کی اپیل برخلا ف روکے جانے ترقی 6 ماہ کو سزا سنشور میں تبدیل کردیا،اے ایس آئی عبدالغفار لودھراں اور وسیم اکرم لودھراں کی سزا جرمانہ 5 ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کر دی گئی، ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال لودھراں اور کانسٹیبل محمد امجد کی برخاستگی ہے خلاف اپیلیں میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کر دی گئیں۔



















