ویمن یونیورسٹی ملتان کے متی تل کیمپس میں پونے دو کروڑ لاگت سے فیکلٹی کے لئے چھ فلیٹس کی تعمیر مکمل

ویمن یونیورسٹی ملتان کی اساتذہ کےلئے رہائشی فلیٹس کی تعمیر کا افتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کیا۔
اس موقع پر پی ڈی انجینئراسد بھٹہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی کل لاگت ایک کروڑ75لاکھ روپے ہے ، ایک فلیٹ میں دو بیڈ روم، ٹی وی لاونج، ڈرائینگ روم ہوگا۔
جس کے بعد وائس چانسلر نے طالبات کےلئے تعمیر ہونے والے نئے ہاسٹل کا دورہ بھی کیا، اس ہاسٹل میں 66کمرے بنائے گئے ہیں۔
وائس چانسلر نے کمروں کی تزین وآرائش معیاری سامان سے کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں گفتگوکرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ طالبات کو بھی رہائش کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش رہی ہے یہ دو منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ انتظامیہ اپنے ایمپلائز کے مسائل سے باخبر ہے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کو یونیورسٹی کی حدود میں رہائش دی جائے تاکے وہ یکسو ہوکر تدریسی فرائض کے ساتھ تحقیق میں یونیورسٹی کا نام بنا سکیں ان کی خواہش کا احترام کیا جارہا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے وہ دل جمعی کے ساتھ تدریسی فرائض ادا کریں اور اس تاریخی ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ علم دنیا کی پہلی فلاحی اسلامی ریاست مدینہ کی اہم خصوصیت ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے سینکڑوں سال دنیا پر حکومت کی، لیکن کمی اس وقت آئی جب انہوں نے تعلیم کو نظر انداز کرنا شروع کیا۔
اس موقع پر انجنیئر محمد عدنان , ڈاکٹر حنا علی ، ڈاکٹر مریم زین، اساتذہ اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔



















