Breaking NewsEducationتازہ ترین
غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں پر پابندی عائد کردی گئی

ملکی یونیورسٹیزمیں ہائرایجوکیشن کمیشن کی منظوری کےبغیرفارن ڈگری کا اجراء غیر قانونی قراردے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں پر پابندی عائد کردی، بغیر منظوری کے غیر ملکی ڈگری پروگرامز آفر کرنے والی جامعات کاچارٹرڈ منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،لوکل یونیورسٹی میں داخلوں کے لئےایچ ای سی کی منظوری لازم قرار دی گئی۔
ڈبل ڈگری اورغیر ملکی ڈگریوں کے لئےایچ ای سی سےمنظوری لازمی لینا ہوگی۔
غیر ملکی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کرکے بھی فارن ڈگری کا اجراغیر قانونی ہوگا۔
مقامی یونیورسٹیز سےںجاری کی گئی غیر منظور شدہ ڈگریوں کی ایچ ای سی تصدیق نہیں کرے گا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مقامی یونیورسٹیز کو ایسے ڈگری پروگرامز میں داخلوں سے روک دیا۔



















