Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈی جی سوشل ویلفیئر نشتر ہسپتال پناہ گاہ، وومن سنٹر اور اولڈ ایج ہوم پہنچ گئے

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر پنجاب مدثر ریاض ملک نے گزشتہ روز اپنے دورہ ملتان کے دوران نشتر ہسپتال پناگاہ، وومن سنٹر اور اولڈ ایج ہوم کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی، اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر مزمل یار بھی تھے۔

ڈی جی سوشل ویلفئیرمدثر ریاض ملک نے کہا کہ نشتر پناہ گاہ کے منصوبے کو جلد مکمل کیاجائے گا ، کیونکہ حکومت پنجاب نے بے گھر افراد کیلئے پناگاہ کا منفرد منصوبہ شروع کیا اس سلسلے میں نشتر ہسپتال میں صوبے کی پہلی باضابطہ پنا ہ گاہ بنائی جارہی ہے۔

ڈی جی سوشل ویلفئیر نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات میسر ہیں، اولڈ ایج ہوم کی ملحقہ سرکاری عمارت کو بھی شلٹرہوم کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وومن سنٹر اور گہوارہ سنٹر سمیت سوشل ویلفئیر کے اداروں کو مستحکم کرنا ہدف ہے۔

بعد ازاں مدثر ریاض ملک نے وومن سنٹر میں خواتین کو فراہم کئے جانی والی سہولیات پر بھی بریفنگ لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button