Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے ناکے لگادئے گئے ، غیر حاضری پر دو اہلکار معطل

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے سرگرم عمل ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ رات گئے ضلعی حکام کے ہمراہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم پولیس و محکمہ زراعت کے مشترکہ ناکوں کی انسپکشن کی۔

عامر کریم خاں نے شیر شاہ اور ساہی چاون ناکوں پر غیر حاضر محکمہ زراعت کے 2 اہلکار بھی معطل کر دیے۔

ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر فیلڈ اسسٹنٹ عابد علی اور ایگری کلچر افسر اللہ دتہ کو معطل کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بستی ملوک ناکہ پر تعینات اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ کسانوں کیلئے مختص کھاد کی بلیک مارکیٹنگ نہیں ہونے دینگے، جبکہ ضلع میں کھاد کو سرکاری ریٹس پر فراہمی کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button