Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریایونیورسٹی کا انجینئرنگ گیٹ کھول دیا گیا

زکریا یونیورسٹی کا انجینئرنگ گیٹ مدت سے بند پڑا تھ،ا جس کی وجہ سے ملازمین کو سوداسلف لینے کےلئے مرکزی گیٹ سے جانا پڑتا تھا ۔
وائس چانسلر نے ایمپلائز یونین کی حلف برداری کی تقریب میں یہ کھول نے کا وعدہ کیا، جس پر گزشتہ روز یہ گیٹ کھول دیا گیا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی نے گیٹ کو بند کرنے والا پلر کٹوادیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمپلائز کی نشاندہی پر ملازمین کی مشکلات کا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ، جو پورا کردیاملازمین کو سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔

ملک صفدر حسین صدر ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن اوررانا مدثر مشتاق جنرل سیکرٹری کا کہناتھا کہ الیکشن میں جو وعدے کئے گئے تھے ان کو پورا کرنے کاوقت ہوگیا ہے پہلا وعدہ پور ا کردیا باقی کام بھی وائس چانسلر کی شفقت سے جلد پورے کردئے جائیں گے۔
ملازمین اتحاد برقرار رکھ کر ملکر یونیورسٹی کے لئے کام کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button