Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب حکومت نے پی ایم ایس کا امتحان دینے سے قبل سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پی ایم ایس کا امتحان دینے سے قبل امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا،
سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدوار ہی پی ایم ایس کا امتحان دے سکیں گے، یہ سکریننگ ٹیسٹ رواں سال سے ہی شروع ہوگا۔
ٹیسٹ کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریری ٹیسٹ نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویو ہوتا ہے، اب رولز میں ترمیم کرکے چوتھا ٹیسٹ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں شامل کیا جائے گا۔



















