Breaking NewsEducationتازہ ترین
"لائٹر بیگ, برائٹر سٹوڈنٹ” پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے پرائمری سکول کے بچوں کو بھاری بستوں سے نجات دلانے کافیصلہ کیا ہے نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی۔
پالیسی کے تحت بچوں کیلئے لائٹر بیگ متعارف کراویا جائے گا۔ لائٹر بیگ پالیسی کا فیصلہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
پالیسی کے تحت کلاس رومز کے اندر کتابیں رکھنے کیلئے خصوصی ریک قائم کیے جائیں گے، مطلوبہ نصابی کتابوں کا بھی انتظام کیا جائے گا، بچے صرف مطلوبہ کاپی اور کتابیں لے کر سکول آئیں گے۔



















