Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امریکا سے پی ایچ ڈی کے لئے سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔
یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کے لئےسکالر شپ ملے گی۔
ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سکالرشپ کیلئے 28 فروری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ صرف پی ایچ ڈی ڈگری میں داخلہ لینے والے سکالرز کو وظیفہ ملے گا، جبکہ ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے افراد اس سکالر شپ کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔



















