ملازمین کا احتجاج:زکریا یونیورسٹی سیل،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نا کرنے کے خلاف ہڑتال تیرہویں روز بھی جاری رہی ۔
گزشتہ روزملازمین نے ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین کی قیادت میں وائس چانسلر کہ آفس کا گھراؤ بھی کیا اور وائس چانسلر اور انتظامیہ کہ خلاف ریلی نکالی گئی اور مرکزی گیٹ بند کردیا جس کی وجہ سے بوسن روڑ پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی ۔
مین گیٹ پر قائم سیکورٹی پوسٹ پر دھرنے کی وجہ راستے بند ہوگئے۔ملازمین نے ٹائر بھی جلائے۔مظاہرے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔
لیکن مظاہرین پرامن رہے ، اور پھر واپس کرش ہال میں آ گئے ۔
اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئےملک صفدر حسین نے کہا انتظامیہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عید کہ بعدبڑے احتجاج کی کال دی جائے گی ، اور پھر گیم میرے ہاتھ سے نکل جائے گی ، اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ہوگی۔
ہمارا آج کا احتجاج اور کامیاب ریلی دیکھ لو اگر آپ لوگوں نے ڈیلی ویجز ملازمین کو عید کہ فوراً بعد ریگولر آرڈر نا دیئے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا ۔


















