Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویکسی نیشن نہ کرانے والے زکریا یونیورسٹی ملازمین کے خلاف کارروائی فیصلہ

ویکسی نیشن نہ کرانے والے زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

اس سلسلے میں بہا ء الدین زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے یونیورسٹی کے 40برس سے زائد تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ویکسی نیشن کیلئے باقاعدہ رجسٹریشن کروائیں۔ اپنے افراد خانہ اور احباب کی عید کی خوشیوں کو خطرہ میں نہ ڈالیں۔

وائس چانسلر نے ڈین صاحبان ، صدور شعبہ اور تمام افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کے لئے خود ایک روشن مثال قائم کریں۔

واضح رہے کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں۔وائس چانسلر نے کہا ہے کہ جو ملازم ویکسی نیشن نہیں کروائے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button