Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ابو ظہبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں آگ لگنے کے دو واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔

جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا، جس سے یہ تباہی ہوئی۔اماراتی پولیس کے مطابق ابوظبی میں مصفح کے علاقے میں ICAD3 اور ADNOC کے اسٹوریج ایریا میں 3 فیول ٹینکرز میں آگ لگی۔
جبکہ ابوظبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے تعمیراتی ایریا میں بھی ایک مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور ان دونوں مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرونز کی وجہ سے ان دونوں مقامات پر آگ لگی، یہ ڈرونز اس علاقے میں گرے جس کے بعد آگ لگی۔

اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصفح کے مقام پر تین فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں ،جبکہ ائیرپورٹ کنسٹرکشن ایریا میں لگنے والی آگ میں اب تک کوئی نقصان سامنے نہیں آیا۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔

دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button