Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکہ: تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی

دھماکہ اس وقت ہوا جب آئی این ایس رنویر نامی یہ جہاز ممبئی میں بندرگاہ پر لنگرانداز تھا۔ بھارتی بحریہ نے دھماکے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن کہا کہ ایک بورڈ آف انکوائری اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

بھارت کے شہر ممبئی میں بھارتی افواج کے ایک بحری جہاز پر ہونے والے دھماکے میں تین بحریہ اہلکار آج (منگل کو) ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی بحریہ نے دھماکے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن کہا کہ ایک بورڈ آف انکوائری اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب آئی این ایس رنویر نامی یہ جہاز ممبئی میں بندرگاہ پر لنگرانداز تھا۔

بھارتی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ’جہاز کے عملے نے فوری طور پر صورت حال کو قابو میں کر لیا۔ کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ بھارتی بحریہ کے جہاز ’رنویر‘ کے اندرونی حصے میں ہوا، جو نومبر سے ایسٹرن نیول کمانڈ میں آپریشنل تعیناتی پر تھا اور جلد ہی بیس پورٹ پر واپس آنے والا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق کم از کم گیارہ بحریہ اہلکار زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ دھماکہ شام ساڑھے چار بجے ہوا اور اس کا تعلق بارود یا اسلحے کے دھماکے سے نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button