Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکیں ، ڈپٹی کمشنر کا 24 گھنٹے میں مسئلہ حل ہونے کے یقین پر احتجاج مؤخر کردیا

پنجاب بینک کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث تاحال سینکڑوں ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں ، جس پرانہوں نے احتجاج کیا۔
جس پر ڈی سی ملتان عامر کریم نے اساتذہ سے ملاقات کی یوناٸٹیڈ ٹیچرز یونین ملتان کے عہدیداران نے ملاقات میں دی بینک آف پنجاب ملتان کے اکاونٹ ہولڈرز محکمہ تعلیم ملتان کے ملازمین کوتاحال تنخواہ کی عدم اداٸیگی بارے زبانی و تحریری طور پرمطلع کیا۔
جس ڈپٹی کمشنر ملتان نے سیکرٹری فنانس سے رابطہ کیا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کوتاہی نہیں ہے۔
سیکرٹری فنانس کے علم میں یہ بات دے دی ہے 24 گھنٹوں میں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔
جس پر اساتذہ نے ڈی سی اور سی ای او ایجوکشن کا شکریہ ادا کیاا، ور احتجاج مؤخر کردیا ۔



















