Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"ملتان میں مسلم مسیحی معاشرتی تعلقات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تحقیقی و تنقیدی جائزہ” پر پی ایچ ڈی مقالہ

شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر محمد عرفان واحدکا پبلک ڈیفنس تھیسس منعقد ہوا۔

سکالر محمد عرفان واحد کے مقالے کاعنوان ’’ ملتان میں مسلم مسیحی معاشرتی تعلقات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تحقیقی و تنقیدی جائزہ ‘‘ تھا۔

پبلک ڈیفنس کے موقعہ پر ایکسٹرنل سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ،انٹرنل سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان ،ڈاکٹر الطاف لنگڑیال، ڈاکٹر حامد ، ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر منزہ حیات اورفادر رفائیل ، ایوب ساجد ، پیٹرک سرفراز گل نے مسیحی معاشرے کی نمائندگی کی جبکہ شعبہ کے اساتذہ کرام اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

کامیاب پبلک ڈیفنس پر تمام شرکاء نے پی ایچ ڈی سکالر محمد عرفان واحد کو مبارک باد دی۔ محمد عرفان واحد کو پی ایچ ڈی مقالے میں ملتان کے مسیحی ، تعلیمی ، صحت اور رفاحی اداروں اور شخصیات کا ملتان کی مسلم ،مسیحی معاشرتی تعلقات و فروغ میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرنے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button