Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس افسر جرائم کی بدلتی ہوئی نوعیت اور طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی ترتیب دیں: ظفراقبال اعوان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

افسران جرائم کی بدلتی ہوئی نوعیت اور طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی ترتیب دیں۔

یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض، آر پی او بہاولپور شیر اکبر،آر پی او ڈیرہ غازی خان وقاص نذیر سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت، اے آئی جی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف، ایس ایس پی آر آئی بی راؤ نعیم شاہد،جنوبی پنجاب کے ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ رحیمیار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے لوگوں کے درمیان دشمنیوں کے خاتمہ کی کوشش کی جائے اور علاقہ کی مقتدر شخصیات کا تعاون حاصل کیا جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے افسران مزید فعال ہوں ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
تھانوں میں ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنائیں اور پکار 15 کال پر نہ صرف فوری ریسپانس دیا جائے ، بلکہ کالر کی شکایت پر ضروری کارروائی بھی بلاتاخیر عمل میں لائی جائے۔

فرنٹ ڈیسک کو مزید فعال کیا جائے اور افسران تھانہ کی سطح پر بھی کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ہدایت کی کہ بچوں کے اغوا اور ان کے خلاف جنسی جرائم پر بلاتاخیر سخت کارروائی کریں۔

بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے کرپشن میں ملوث، اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کا سخت احتساب کریں خواتین کی جنسی ہراسگی روکنے کے لیے قانون پر سختی سے عمل کرائیں ۔

انہوں نے کہا کہ افسران سنگین مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یکسو کرائیں اور عدالتوں میں چالان مکمل کر کے بھجوائیں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کریں پتنگ بازی ،پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

کرایہ داری ایکٹ پر عمل کرائیں ہوٹل آئی کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے اور ہوٹل ائی پر عمل نہ کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ منظم جرائم کی نشاندہی پر متعلقہ ایس ایچ کی پوچھ گچھ کریں ۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے افسران نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ایڈیشنل آئی جی نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button