Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری اولین ترجیح : شمشیر خان

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی ملتان شمشیر احمد خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری اور شرح خواندگی میں اضافہ میری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کی روشنی میں ملتان کو تعلیمی لحاظ سے مثالی ضلع بنائیں گے۔وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجو کیشن سے لیکر پرائمری سکول ٹیچرز تک تعلیمی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔نئی داخلہ مہم کی کامیابی سرکاری سکولوں پر والدین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پنجاب ایگز میشن کمیشن کے ایک سروے کے مطابق ضلع ملتان تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں پہلے نمبر پر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ معیار تعلیم میں بہتری کے لیے ابھی اور زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔اساتذہ محنت اور لگن کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میرے لیے ہمیشہ قابل احترام رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

سکولوں میں بزم ادب اور قرآن خوانی کو تدریس کا ایک باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے۔سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری سکولزشیخ محمد رفیق،آر پی ایم ملتان ریجن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، اور ملتان کے سینئر سماجی راہنما میاں نعیم ارشد ،رانا جاوید مصطفی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button