Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ : اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ جاری

ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت ملتان اور بہاول پور ڈویژن کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ جاری ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ کے تسلسل میں بہتری لانے اور اساتذہ کو جدید تکنیکی مہارتوں سے روشناس کرانے کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے اشتراک سے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے، مذکورہ ورکشاپ میں بین الاقوامی معیار کے حامل ماسٹر ٹرینر شبنم فرید، ماریہ ریاض، محمد یونس، خالد سیف اساتذہ کو گورننس اینڈ منیجمنٹ، سنگل نیشنل کریکولم، اے ایل پی میٹریلز، ٹیکسٹ بکس، ریڈنگ اینڈ رائٹنگ سکلز اور لرننگ کے جدید تدریسی اصولوں کے مطابق تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتامی سیشن آج (20 جنوری) کو ایجوکیشن سیکرٹریٹ ملتان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا ۔
جس میں سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور کا اساتذہ سے خطاب بھی متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button