Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کی صارفین کو ’’عیدی‘’بجلی نہیں جائے گی

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے احکامات کی روشنی میں عیدالفطر کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

صارفین کی سہولت کے لئے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور میپکو ریجن کے تمام صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

میپکو ہیڈ کوارٹر میں رمضان المبارک کے دوران قائم کئے گئے کنٹرول روم عیدالفطر کی تعطیلات میں آپریشنل رہیں گے اورتین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے افسران و سٹاف خدمات سرانجام دیں گے۔

کوروناوائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر حکومتی ہدایات کی روشنی میں عمل کیاجائیگا۔ صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل دفاتر کے شکایات سنٹرز میں سٹاف مسلسل ڈیوٹیاں کریگا۔

ایمرجنسی صورتحال میں بجلی بحالی کے لئے ایمرجنسی گینگز ٹی اینڈ پی کا مکمل استعمال یقینی بنائے گا۔ ٹرانسفارمرز جلنے کی صورت میں سب ڈویژنل دفاترمیں موجود ٹرانسفارمرز ٹرالیاں نصب کرکے بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button