Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

وی سی زکریا یونیورسٹی کا دورہ شعبہء فزکس

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شعبہ فزکس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی زیرتعمیر ایکسٹینشن بلڈنگ کا دورہ کیا۔

اس موقعہ پر ان کے ہمراہ چیئرمین شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد، دیگر فیکلٹی ممبران ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد ، انجینئر عمران شیخ ، انجینئر اصغر علی و دیگر افسران موجود تھے۔

وائس چانسلر نے ایکسٹینشن بلڈنگ کے کام کو جلد از جلد مکمل کرانے کی ہدایت جاری کی اور اس پراجیکٹ کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقعہ پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی بلڈنگ کا باقی ماندہ کام 10 ماہ کے قلیل وقت میں مکمل کرنے کے لیے ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

چیئرمین شعبہ فزکس ڈاکٹر جاوید احمد نے وائس چانسلر کو شعبہ فزکس کی زیرتعمیر ایکسٹینشن بلڈنگ بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سینڈیکیٹ اور دیگر باڈیز سے منظور شدہ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی بلڈنگ ہے، جس کی تکمیل سے مجوزہ انسٹی ٹیوٹ 10 مختلف ڈویژن میں کام شروع کردے گا جو کہ علاقہ کی 100 سال سے زائد تک فزکس میں تعلیم اور ریسرچ کو پورا کرے گا۔

جس سے انٹرنیشنل ریسرچ کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اور جنوبی پنجاب میں نالج اکانومی کو فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button