Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر اولیاء کی مثالی صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکی مثالی صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ کیا گیا ہے۔
سمارٹ پلان کے تحت اندرون شہر سمیت نظرانداز علاقوں میں خصوصی صفائی سکواڈ فرائض سر انجام دے گا اور گھر گھر ویسٹ کولیکشن کے ذریعے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی شکایات کے ازالے کیلئے ویسٹ کولیکشن بریگیڈ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر فاروق ڈوگر نے صفائی کے سمارٹ پلان پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ماضی کے برعکس اب منفرد پالیسی اپنانی ہوگی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گھوسٹ عملہ صفائی کی نشاندھی کرکے انکو آپریشنل کمانڈ کا حصہ بنایا جائے تاکہ کارکردگی میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی محدود وسائل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے کمپنی کو قدموں پر کھڑا کرنے کیلئے مشینری اور افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے۔عوام کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانے کیلئے کنٹینرز سمیت کمپنی مشینری کو نئی کلر سکیم اور لوگو سے دیدہ زیب بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شاہراہوں اور فلائی اوورز کی سویپنگ کیلئے خصوصی مہم لانچ کی جائے۔قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فاروق ڈوگر نے کہا کہ اندرون شہر کیلئے 80 سینٹری ورکرز پر مشتمل خصوصی سکواڈ بنادیا ہے ، جس سے صفائی آپریشن میں بہتری آئے گی۔صفائی شکایات کے ازالے کیلئے یونین کونسلز لیول پر سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عملہ صفائی کی حاضری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے جارہے ہیں۔کمپنی سسٹم بہتر کرکے ملازمین میں نیا جذبہ ڈال کر عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button