Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف سکولوں میں قران کی تدریس کا ٹائم ٹیبل نمایاں جگہ لگانے کی ہدایت

پیف نے تمام پارٹنر سکولوں کو ناظرہ قران کا ٹائم ٹیبل نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ تمام سکول ناظرہ قران کی تدریس یقینی بنائیں اور اپنے سکولوں میں ٹائم ٹیبل نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور ایک بورڈ بھی لگائیں جس پر قران کی تدریس کے حوالے سے معلومات درج ہوں۔

مانیٹرنگ کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ متعدد سکولوں نے قران کی تدریس کے حوالے سے مناسب انتظامات نہیں کیے ہیں، جس پر حکومتی سطح پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

جس کا پیف انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا ہے اس لئے جو بورڈ لگایاجائے اس پر ہرجماعت کے لئے ناظرہ قران کی تدریس کے اوقات ، قران پڑھانے والے اساتذہ کو نام درج ہوں۔
اس کےعلاوہ تمام اساتذہ کے تدریسی سرٹیفکیٹ بھی سکول میں موجود ہونے چاہیں اور قران کی تدریس کے حوالے سے تمام ریکارڈ محفوظ رکھیں ، عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button