Breaking NewsEducationتازہ ترین
بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ

کورونا کے باعث نئے تعلیمی سال میں بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ، سلیبس میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال میں بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے تعلیمی سال میں سلیبس کو 20 فیصد کم کیا جائے گا جبکہ نیا تعلیمی سال صرف 8 ماہ کا ہوگا ۔
تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگا۔
محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے نصاب کو شارٹ کرنے کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کردی گئی، 2023 میں میٹرک اور انٹر کا امتحان بھی شارٹ سلیبس کے تحت لیا جائے گا، نصاب کم کرنے کا فیصلہ آئندہ تعلیمی سال شارٹ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔



















