Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے ایک ارب 32 کروڑ کی ادائیگیاں کردیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 1ارب 32کروڑ 52لاکھ روپے کی ادائیگی کردی یہ ادئیگی پارٹنر سکولوں کو مارچ 2021 کی بچوں کی فیسوں کی مد میں ادا کی گئی ہیں۔
پیمنٹس کے چیک جمعہ کے روز ہی ایم ڈی پیف اسد نعیم کی طرف سے سائن ہو کر بنک میں جمع کرائے گئے ۔

ایم ڈی پیف اسد نعیم نے کہا ہے کہ پیف کے 8ارب روپے محکمہ خزانہ سے ریلیز ہو کر ٹریثری آفس پہنچ چکے ہیں ، اور جلد ہی پیف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائیں گے۔

محکمہ خزانہ حکومت پنجاب سے پیف کے اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل ہونے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

اپریل اور مئی 2021کی پیمنٹس فائیلوں پر کام عید کی چھٹیوں میں بھی جاری رہے گا اور یہ رقم بھی پارٹنرز کو مئی کے مہینے میں ادا کر دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹنرسکولوں میں تین لاکھ سے زائد نئے داخل شدہ بچو ں کی پیمنٹس بھی اپریل، مئی 2021کی پیمنٹس کے ساتھ ادا کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ای وی ایس پروگرام فیز 1سے 15کی نیو نومینیشن کے بقایا جات جو پہلے ہی بورڈ کی میٹنگ میں منظور کیے جا چکے ہیں، انکی ادائیگیاں بھی اسی ماہ کر دی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button