بچوں کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بچوں کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کو جامع پالیسی کے تحت مال نیوٹریشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میں مال نیوٹریشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ڈی او پلاننگ سید حسین رضا نے غذائی قلت کے خاتمے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 2018 سے بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کا پروگرام جاری ہے ، کیونکہ ضلع ملتان میں 35 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں.
عامر کریم خاں نے بتایا کہ سکولز کی واٹر ٹیسٹنگ کروا کر نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں ، جبکہ محکمہ صحت تمام سکول نیوٹریشن سپروائزر کی مکمل ٹریننگ بھی کرائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے صحت افزاءاجناس کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر غذائی قلت کے خاتمے کے حوالے سے جاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ۔



















