Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لوکل گورنمنٹ سندھ کا کالا قانون واپس لیا جائے۔کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کا مسئلہ اگر اب بھی حل نہ ہوا تو جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں مزید اضافہ ہو گا ، کیونکہ گزشتہ دور حکومت میں ابھی تک ترقیاتی منصوبوں کا خطہ پر آٹے میں نمک کے برابر بھی فنڈز خرچ نہیں ہوئے جو کہ ساؤتھ پنجاب کا حق تھا ۔

آ ج بھی موجودہ حکومت سابق حکمرانوں کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا رخ اپر پنجاب کی طرف کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کی کروڑوں عوام میں مزید احساس محرومی پایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف لوکل گورنمنٹ کو مکمل طور پر بااختیار نہ بنائے جانے کی وجہ سے بھی عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے کراچی میں لوکل گورنمنٹ کا جو کالا قانون لاگو کیا جا رہا ہے وہ نچلی سطح پر غریب شہریوں کے حقوق چھیننے کے مترادف ہے، ایسا کالا قانون واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے 100 دنوں میں الگ صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا اعلان کیا، لیکن وہ آ ج تک سیکریٹریٹ تک نہیں بنا سکی اور آج بھی الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے نام پر سیاسی دکانداری چمکائی جا رہی ہے ۔

لیکن پی ایس پی جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ایسے باکردار،باصلاحیت اور پڑھے لکھے لوگوں کو لائیں جو ان کے مسائل حل کر سکیں اور صوبائی حکومت پنجاب کو بھی چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب لوکل گورنمنٹ کو مکمل طور پر بااختیار بنائے اور خصوصی طور پر فنڈز جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال سے اے ڈی پی کے اربوں روپے موجود ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے خرچ تک نہیں کئے گئے، اب تیسرا کوارٹر شروع ہو چکا ہے اور سیکنڈ کوارٹر کی اے ڈی پی کے آغاز کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔ اس سے بڑی بدنصیبی اس خطہ کے ساتھ اور کیا ہو گی انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سندھ کا کالا قانون واپس لیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button