Breaking NewsNationalتازہ ترین
مخدوم حافظ محمد اسماعیل ؒ،حضرت مخدوم محمد مظفر الدین قریشی ؒ اور مخدوم محمد خورشید عالم سبحانی ؒ کا عرس مبارک شروع

دربار حضرت مخدوم حافظ محمد اسماعیل ؒ،حضرت مخدوم محمد مظفر الدین قریشی ؒ اور مخدوم محمد خورشید عالم سبحانی ؒ کے 68واں سالانہ عرس مبارک شروع ہوگیا۔
عرس مبارک کے پہلے روزسجادہ نشین مخدوم شیر عالم سبحانی قریشی اور سجادہ نشین دربار قاضی مٹھو ؒ مخدوم محبوب عالم سبحانی قریشی نے دربار کو غسل دیا، اور چادر پوشی کرنے کے بعد دعا کی۔
اس موقع پر مخدوم قیصر عالم قریشی،مخدوم فیض مصطفی قریشی،مخدوم مدثر قریشی،خلیفہ عبدالقدوس کے علاوہ مریدین اور اہل علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
عرس مبارک کے دوسرے روز محفل نعت منعقد ہوگی، جس میں ملک کے معرف نعت خواں و علما کرام شرکت کریں گے اور محفل سماع کا بھی انعقاد ہوگا ،جس میں معروف قوال قاری وحیدعارفانہ کلام پیش کریں گے ۔
اس موقع پر لنگر کا وسیع انتطام ہوگا۔



















