Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بارشیں : واسا ملتان میں ہائی الرٹ جاری کردیا

منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژن ہائی الرٹ رہیں، بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی فوری طور پر ٹیمیں اور مشینری متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور بارشوں کے پلان کے تحت تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فری فال پوزیشن پر رکھنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب سے متعلق شکایات بروقت ازالہ کیا جائے۔

یہ احکامات انہوں نے گزشتہ روز بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے تمام سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژنوں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیے ۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن کو تمام ڈسپوزل اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کرنے،کلکٹنگ ٹینکس میں پانی کی پوزیشن کو چیک کرنے، سکریننگ چیمبر، پینل ،جنیٹرز روم اور پمپ ہاوس کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ سٹاف کو پیک آوور میں پمپوں کی مطلوبہ تعداد کو آپریشنل رکھنے اور لوڈ شیڈنگ کی صورت میں فوری طور پر جنریٹرز پر چلانے کا حکم دیا ہے ۔

انہوں نے بارشوں کے حوالے سے شہریوں کو بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران ذرا سی بے احتیاطی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے وہ نالوں سیوریج سسٹم میں کوڑاکرکٹ ہرگز نہ پھینکیں نکاسی آب کو یقینی بنائیں بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں-

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button