Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن مکمل

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے ضلع میں احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے ۔

تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے ٹارگٹ کے مطابق دکانداروں کا آن لائن پورٹل پر اندراج بھی مکمل کرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے احساس راشن پروگرام پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں اور دکانداروں نے ریکارڈ تعداد میں رجسٹریشن کرائی ہے اس پروگرام کے تحت نادار افراد کو سبسڈی ریٹ پر مخصوص اشیاء خوردونوش فراہم ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس راشن پروگرام سے ماہانہ ایک ہزار تک سبسڈی دی جائے گی ، جبکہ مستحق گھرانہ خود کو احساس راشن رعایت ویب سائٹ پر رجسٹر کراسکتے ہیں۔احساس راشن کے تحت آٹا گھی چینی سستے ریٹس پر فراہم کی جائیں گی۔

عامر کریم خاں نے مزید بتایا کہ نیشنل بنک تمام رجسڑڈ دکانداروں کی انسپکشن کررہا ہے ،جس کے بعد اشیاء خوردونوش کی فروخت پر 8 فی صد کمیشن دیا جائے گا۔

رجسٹریشن عمل کے 4 ہفتوں میں 8171 سے اہلیت کا پیغام موصول ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button