Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان سپر لیگ کی چمکتی دمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے پی ایس ایل سیزن سیون کی ٹرافی کی رونمائی کے دوران کیا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ کرونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے، ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ کررونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا ، جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر "دراز آفیشل” پاکستان سپرلیگ 7 کا لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بنا، پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر اور ایم ڈی دراز احسن سایانے دستخط کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہونگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button