Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ورلڈٹی 20 کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

آئی سی سی (مینز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر تئیس اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا میلہ سولہ اکتوبر سے تیرہ نومبر کے دوران سجےگا،جس میں کل سولہ ٹیمیں حصہ لینگی، ایونٹ کے میچز آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سابقہ طریقہ کار برقرار رکھا گیا ہے، ٹاپ 12 ٹیم براہ راست کوالیفائی کرینگی، جبکہ چار ٹیمیں کوالیفانگ راؤنڈ کے میچز کھیل کر ایونٹ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔

ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ابتدائی مرحلہ کھیلیں گی۔

ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان سپر 12 کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور وہ گروپ 2 میں شامل ہے، اسی گروپ میں روایتی حریف بھارت بھی شامل ہے، دیگر ٹیموں میں بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ موجود ہیں، گروپ ون میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

سپر 12 کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان بائیس اکتوبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں نو اور دس نومبر کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل تیرہ نومبر کو ملبورن میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا، گذشتہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو پاش پاش کردیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button