Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا ٹیسٹ سے پہلے سکول بند کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا

جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ فی الوقت اسکول بند نہیں کررہے، اسکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر اسکول بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کریں گی ۔
واضح رہے کہ این سی او سی نےکورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و صحت تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔
این سی او سی کے مطابق دونوں محکمے کورونا کیسسز کی شرح کا بھی تعین کریں گے، جبکہ بارہ سال سے زائد عمر بچوں کی ویکسنیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔



















