Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستانی طالب علموں کےلئے امریکا نے پالیسیوں میں مزید تبدیلی کا اعلان کردیا

پاکستانی طالب علموں سمیت دنیا بھر کے طلبا کو راغب کرنے کیلئے امریکا نے پالیسیوں میں مزید تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکا کے سرکاری قومی سائنس بورڈ نے اس ہفتے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق معاشیات، کمپیوٹر سائنس، انجنیرنگ اور میتھمٹکس میں امریکی ڈاکٹریٹ کی نصف ڈگریاں عارضی ویزے پر آنے والے بین الاقوامی طلبا اور سائنسدانوں کے پاس ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ ان شعبوں میں جنھیں "ایس ٹی ای ایم "(یعنی” سائنس ”ٹیکنالوجی ”انجنئیرنگ” اور ”میتھ” )کے نام سے جانا جاتا ہے، کے اہل طلبا کو چھتیس ماہ تک کی تعلیم و تربیت مکمل کرنے کی اجازت دے گا۔

اس کے علاوہ ان طلبا کو امریکی کاروباری اداروں سے منسلک کرنے کے لیے مزید نئےاقدامات بھی کئے جائیں گے۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کا محکمہ غیر ملکی طلباٗ کی امریکہ میں کلاوڈ کمپیوٹنگ ، ڈیٹا ویژیولائزیشن اور ڈیٹا سائنس سمیت تعلیم کے 22نئے شعبوں کو اپنی فہرست میں شامل کرے گا۔

یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو امریکی یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی گرویجویٹس کو مقامی آجروں کے ساتھ تربیت میں مزید تین سال تک گزارنے کی اجازت دے گا۔

اس پروگرام کے تحت مالی سال 2020میں 58 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں ، تبدیلوں کے بعد امکان ہے کہ اس سال یہ تعداد اس سےدگنا ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button