Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انگریزی زبان کے 100 پاکستانی اساتذہ تربیت کے لئے امریکا جائیں گے

امریکا نے انگلش لینگویج آفس ریلو نے پاکستان سے انگریزی زبان کے 100 اساتذہ کو چھ ہفتے کے لئے امریکا کے دورے پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکینڈری اسکول کے 100 اساتذہ کو امریکی ریاست اوماہا کی یونیورسٹی آف نبراسکا میں چھ ہفتے کے لئے کلچرل ایکسچینج پروگرام میں شرکت کےلئے بھیجا جائے گا۔

وژن بلڈنگ فیوچر این جی او پاکستان اور امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پروگرام کا انعقاد کررہی ہے، جس کے تحت ان اساتذہ کو پڑھانے کے جدید طریقوں سے آگہی ، تربیتی پروگرام ، ترقیاتی سلیبس اور لیڈرشپ کے حوالےسے تربیت دی جائے گی۔

ایسے پروگرامزکا مقصد پاکستان اور امریکا کے عوام کے مابین تعلیمی اور ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے۔

یادرہےیو ایس ای ایف پی کے زیر انتظام تبادلہ پروگراموں کے تحت لگ بھگ پانچ ہزارپاکستانی اور ۹۰۰ سے زیادہ امریکی مستفید ہوچکے ہیں ،ان میں سب سے بڑا فلبرائٹ پروگرام ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button