مسلم ہائی سکول ملتان سکینڈل : ٹیچر معطل، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

گورنمنٹ مسلم ہائی سکول سکینڈل، ٹیچر کو معطل کرکے ڈی ای او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت ، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی گئی ۔
محکمہ سکولز ملتان نے مسلم ہائی سکول میں ہونے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہراسمنٹ میں ملوث ٹیچر اشفاق کو معطل کردیا، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اشفاق احمد کو طالبعلم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے، اور ڈی ای او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ان کی معطلی انکوائری رپورٹ پر فیصلہ آنے تک ہوگی ۔
دوسری طرف سی ای او آفس نے ٹیچر اشفاق احمد کی معطلی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ہیڈ ماسٹر کو سوموار کی صبح تک انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
اس بارے میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی شمشیر خان کا بھی کہنا ہے کہ ایسے معاملات کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، زینب الرٹ کے بعد ذمے داروں کو تعین کرنا لازم ہوگیا ہے۔
اس لئے ابتدائی انکوائری رپورٹ کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایت کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی ۔



















