Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ

این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں جاری کورونا کے پھیلاؤ، پابندیوں پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن پر غور کیا گیا۔

این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کےلیےضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور عبادتگاہوں میں مکمل ویکسین شدہ افرادکوہی آنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی نے مساجد اورعبادت گاہوں سے قالین، دریاں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے نمازیوں کے درمیان 6 فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم قرار دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپرپشن سینٹر نے کہا کہ بزرگ اور بیمار افراد ترجیحاً گھر پر نماز پڑھیں اور نمازی وضو گھر پر کرکے مساجد جائیں، نمازی ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اورسینی ٹائزکریں

۔این سی او سی کے مطابق کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے ، وینٹی لیشن کے لیے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں جبکہ جمعےکی نماز کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button