Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی غلطی سے اگر جمہوریت کو نقصان ہوا تو یہ ان کا ہی نقصان ہوگا ،یہ اپنے مارچ کی تاریخ 24 یا27کرلیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں حکومت جارہی ہےان کی آنکھیں کھل جانی چاہییں، عمران خان کہیں نہیں جارہا،حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد لانا یہ منہ اور مسور کی دال کی مثل ہوگا، بل منظوری پر انکے 12ارکان کم تھے، عدم اعتمادلائےتو25 کم ہونگے، اللہ کومنظور ہوا تو عمران خان 5سال پورےکریں گے۔

اپوزیشن کے مارچ کے اعلان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کو خود خیال کرناچاہیےکہ اوآئی سی کےلوگ پاکستان آرہےہیں، اوآئی سی کےلیے22 مارچ سےسڑکیں بندہونگی،کوویڈ بھی ہے،مسلم ممالک سےوفود23مارچ کی پریڈمیں شرکت کریں گے، یہ لوگ 4دن پیچھےچلیں جائیں یا 4 دن آگےچلےجائیں، اگر اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو ہم انہیں ہاتھ میں لے لیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button