Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

70سے زائد جامعات پر مشتمل انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دس سال مکمل

پاکستانی ثقافت، تاریخ اور دیگر سماجی علوم کے لئے تشکیل دیئے جانےو الے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کے دس سال مکمل ہونے پر ملک بھر کے دانشوروں ، ماہرین تعلیم اور سماجی و فلاحی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے، اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی وطن عزیز کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تعلیمی راہنماؤں، طلباء، میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ فروغ سماجی علوم کے لئے کنسورشیم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔

اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور نے خاص طور پر ملک بھر کے طلباء، سکالرز، اکیڈمییا اور کنسورشیم سے منسلک جامعات کی جانب سے مکمل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

محمد مرتضی نور نے ماضی کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کنسورشیم نے جولائی سے اگست 2020 تک "موثر آن لائن تدریسی اور تشخیصی مہارتوں” پر پانچ ہفتوں کی بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ نے پیشہ ور افراد کا ایک بین الاقوامی کور گروپ بنایا جو پاکستانی فیکلٹی ممبران کے ساتھ تعلیمی ڈیلیوری اور تشخیص میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اسی طرح وائس چانسلرز/ریکٹرز ورکشاپ نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان خلا پر کیا جس سے ملک کے تعلیمی رہنماؤں کے درمیان پائیدار تعاون اور معلومات کا تبادلہ ہوا۔

کنسورشیم کے بینر تلے پاکستان کے پہلے سٹوڈنٹ سوسائٹیز نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا اس سے ملک بھر کے نوجوانوں کو باہمی طور پر فائدہ پہنچے گا اور تعلیمی قیادت کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ان کے تعلیمی حصول کے لیے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے گا۔

محمد مرتضیٰ نور نے مستقبل کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے ممبران اور غیر ممبر اداروں میں سیکھنے اور سکھانے کے بہترین طریقوں اور ان کو اپنانے کی نشاندہی کرنا قابل ذکر ہے۔ مستقبل میں کنسورشیم کرونا وبا کے دوران بہترین تعلیمی و فلاحی خدمات سر انجام دینے والے راہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے لئے عظیم الشان پروگرام منعقد کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button