Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کی ششماہی رپورٹ جاری : صارفین سے ایک کھرب 95 ارب وصول

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2021-22ء کی پہلی ششماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق میپکو نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جنوبی پنجاب میں بجلی صارفین سے بلنگ کی مد میں ایک کھرب 95ارب روپے وصول کئے، جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح 99 اعشاریہ 56فیصد رہی ہے۔

پرائیویٹ صارفین سے ایک کھرب 85ارب روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.83فیصد اور سرکاری اداروں سے9 ارب 97 کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 94.75فیصد رہی۔

جولائی تادسمبر 2021ء کے دوران گھریلو صارفین سے 100ارب روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 99.83 فیصد، کمرشل صارفین سے19ارب 62 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.94فیصد، جنرل سروس کنکشنوں کے حامل صارفین سے ایک ارب 16کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.58فیصد، صنعتی صارفین سے 39ارب 16کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.76فیصد، زرعی ٹیوب ویل صارفین سے24 ارب 55 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.86فیصد اور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے 35 کروڑ 30 لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 101.55فیصد رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں ایک لاکھ34ہزار300نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں۔

ان میں ایک لاکھ 27 ہزار 185 گھریلو، 4ہزار425کمرشل، 106جنرل سروس، 804صنعتی، ایک ہزار751زرعی ٹیوب ویل اوردیگر کیٹگریز کے29نئے کنکشنز فراہم کئے گئے ہیں ، ان کنکشنوں کی تنصیب کے بعد میپکوکے صارفین کی کل تعداد73لاکھ 58ہزار385ہوگئی ہے۔

جس میں 65لاکھ47ہزار997گھریلو، 6لاکھ5ہزار سے زائد کمرشل، 60ہزار 407 صنعتی، 461بلک سپلائی، ایک لاکھ سے ایک ہزارزرعی ٹیوب ویل، 41ہزار443بلک سپلائی اور ایک ہزار825دیگر کیٹگریز کے صارفین شامل ہیں۔
صارفین کی تعداد اور بجلی کے تقسیمی نظام کے لحاظ سے میپکو ملک کی نمبر ون بجلی کمپنی بن گئی ہے۔

میپکو نے رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں پروگریسولائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ3فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کے5کروڑ94لاکھ یونٹس بچاکر 97کروڑ روپے کا فائدہ پہنچاہے۔

رواں مالی سال کے دوران ایک لاکھ30ہزار766بجلی چوروں کو مجموعی طورپرایک ارب25کروڑ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جس میں سے 93کروڑ99روپے سے زائد رقم وصول کی گئی جبکہ مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی 13ہزار26درخواستو ں میں سے4ہزار807بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

دسمبر2021ء کے اختتام تک میپکو ریجن میں بجلی فراہم کرنے والے 11KVفیڈرز کی تعداد1661ہوگئی ہے۔

رواں مالی سال 2021-22ء کے دوران ایک لاکھ97ہزار336خراب اورجلنے والے میٹرز تبدیل کئے گئے ان میں ایک لاکھ94ہزار613سنگل فیز میٹرز اور 2ہزار723تھری فیز میٹرز شامل ہیں۔

دسمبر 2021ء کے اختتام تک میپکو ریجن میں بجلی فراہم کرنے والے گرڈاسٹیشنوں کی تعداد 141ہوگئی ہے ان میں 132KV استعدادکار کے 123 ،66KV استعداد کار کے 6 اور انڈی پینڈنٹ گرڈاسٹیشنوں کی تعداد 12 ہے، جن میں 315پاورٹرانسفارمرز بجلی فراہمی کے لئے نصب ہیں۔

جنوبی پنجاب میں ہائی ٹینشن (HT)لائنوں کی کل لمبائی 80ہزار408کلومیٹر اور لوٹینشن (LT) لائنوں کی کل لمبائی 50ہزار386کلومیٹر ہوگئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مختلف استعداد کار کے 3ہزار 80 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سسٹم میں شامل کئے گئے۔

ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button