زکریا یونیورسٹی کےسیکورٹی آفیسر اور کرمنل وقاص کے قریبی روابط کا انکشاف، تصاویر نے بھانڈا پھوڑ دیا

زکریا یونیورسٹی میں ہونے والےلڑائی جھگڑے اور امن امان خراب کرنے میں ملوث وقاص ہراج سیکورٹی آفیسر کا قریبی دوست نکلا ۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں امن وامان کے واقعات میں ملوث وقاص ہراج کو پولیس نے ہفتے کی شب زکریا ٹاون سے گرفتار کیا تھا۔
اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ موجودہ سیکورٹی آفیسر کے بہت قریب ہے ، جب ان کی تعیناتی ہوئی تو وقاص ہراج نے انہیں استقبالیہ دیا، جس کے عوض وقاص کو کیمپس میں آنے جانے کی کھلی چھٹی مل گئی اور پھر معاملات فائرنگ تک پہنچ گئے۔
وقاص ہراج نے استقبالیہ کے فوٹو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی، جو ایک دستاویز بن گئی ۔
جس کے بعد پی ایس ایف نے بھی اس پر احتجاج کیا تھا کہ ایک کرمنل ریکارڈ والے شخص کے ساتھ سیکورٹی آفیسر کے مراسم اچھا شگون نہیں ہے ۔
جس کےبعد خدشات کا بھی اظہار کیا گیا تھاکہ کیمپس میں اب ٹینشن بڑھے گی، پھر یہ خدشات درست ثابت ہوئے اور پھرپورا ہفتہ یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ۔
طلبا نے وائس چانسلر سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ اس انکوائری کرائیں کہ سیکورٹی آفیسر ایک کرمنل شخص کے ساتھ کیسے دعوتیں اڑاتا رہا ۔



















