Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خورشید خان کی میپکو چیف سے ملاقات

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مہر اللہ یار خان بھروانہ سے ملاقات کی،خورشید احمد کے ہمراہ میٹنگ میں مرکزی،میپکو کے ریجنل و زونل عہدے داران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پورے پاکستان میں ملازمین کی اکثریت کی رائے سے منتخب تنظیم ہے، مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں،یونین ھذا ہمیشہ ملازمین کی مدد کو شامل حال رکھ کر اتھارٹی کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیے ہوئے ہے،غیر مستقل ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

ڈسکوز کے ملازمین نہایت جانفشانی اور لگن کے ساتھ بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ ریونیو اہداف کو بھی پورا کیے ہوئے ہے۔نئی بھرتیاں کی جائیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،اتھارٹی اور ملازمین مل کر ہی میپکو کمپنی کے تمام مسائل پر قابو پائیں گے،سیفٹی کے حوالے سے پورے میپکو میں ڈویژن لیول پر باقاعدگی سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ملازمین سیفٹی کے تمام پیمانوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنی جان کی مکمل حفاظت کرتے ہوئے کام کریں۔

میٹنگ میں میپکو کی ہائر منیجمنٹ کے تمام اعلیٰ افسران بھی موجود تھے.

میٹنگ میں لاہور سے آئے ہوئے مرکزی رہنما چوہدری یونس کمبوہ،رانا شفیق،ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر,شکیل بلوچ ،سجاد بلوچ،چوہدری محمد خالد،رانا محمد انور،چودھری محمود امجد،محمد احمد موھل،سید عاطف زیدی،الطاف مہار،شیخ شہباز علی، طارق صدیقی،فدا چانڈیہ،شبیر گجر،رانا عباس،راشد یامین،چوہدری ذوالفقار،نذیر اعوان،شوکت شیدانی، سلیمان بلوچ،مسعود علوی،رانا محمد عمران،چوہدری عمیر،رانا سلیم تاج،محمد نواز،ذیشان پیرزادہ،راؤ ماجد،عارف زکی کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی تعداد میں موجود تھے۔

میٹنگ میں جنرل منیجر ٹیکنیکل رئیس عبدالاحد، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر،ایڈمن لیاقت علی میمن،ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی،ڈائریکٹر لیگل جمشید نیازی،اسٹاف آفیسر ٹو سی او میپکو میاں کامران ظہور بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

بعد ازاں خورشید احمد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button